Source : Yahoo

نئے این آر سے ملک کو شدید نقصان ہوگا:شاہ محمود قریشی
24 جولائی 2018 (18:50) 2018-07-24

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نئے این آر او سے ملک اور قوم کا نقصان ہوگا ‘ذمہ داران کو قوم معاف نہیں کرے گی۔

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نئے این آر او سے ملک اور قوم کا نقصان ہوگا ‘ اس سے پہلے بھی این آر او کیا گیا تھا ‘جسے سپریم کورٹ نے مسترد کیا۔انہوں نے کہا کہ نیا این آر او کیسے قانونی ہو سکتا ہے‘ اس کی کوئی قانون حیثیت نہیں ہوگی‘ قوم کوئی ڈیل برداشت نہیں کرے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نئے این آر او سے ملک اور قوم کا نقصان ہوگا ‘ تسلیم کرتا ہوں ماضی میں بہت کچھ ہوتا رہا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا ‘ قوم کی سوچ بدل چکی ہے‘ ڈیل کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔


ای پیپر