فوٹوبشکریہ فیس بک

فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کس بڑی سیاسی جماعت کے حمامی نکلے؟ خبر آگئی
24 جولائی 2018 (16:00) 2018-07-24

بورے والا : دنیا کے سب سے طویل قامت فاسٹ باﺅلر محمد عرفان اپنے آبائی حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

کرکٹر محمد عرفان کا تعلق بورے والا کی سب تحصیل گگو منڈی سے ہے ، ان کا آبائی گاﺅں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 229 میں آتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:یاسمین راشد کے حلقے میں نالے سے سیکڑوں شناختی کارڈ برآمد

وہ اپنے آبائی علاقے میں تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدوار خالد محمود چوہان اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہمایوں افتخار چشتی کی نہ صرف مکمل حمایت کر رہے ہیں بلکہ ان کی انتخابی مہم میں بھی شریک ہیں۔

انتخابی مہم کے آخری روز محمد عرفان نے اپنے علاقے میں تحریک انصاف کے جلسے میں بھی شرکت کی جہاں انہوں نے لوگوں سے بلے پر مہر لگانے کی اپیل کی۔

 

 

 

 

 


ای پیپر