فوٹوبشکریہ فیس بک

آزاد امیدوار سردار وقار الملک کی جیپ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی
24 جولائی 2018 (13:29) 2018-07-24

مانسہرہ: وادی سرن کے علاقہ بانڈہ جرگلی میں جیپ کھائی میں گرگئی، جس کے نتیجہ میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں پی کے 34 سے آزاد امیدوار سردار وقار الملک بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق جیپ کھائی میں گرنے کا واقعہ وادی سرن کے علاقہ بانڈہ جرگلی میں پیش آیا اور واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کام جاری کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:پشاور کا علاقہ میدان جنگ بن گیا، 7 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

 پولیس کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں جیپ میں سوار 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے اور زخمیوں میں پی کے 34 سے آزاد امیدوار سردار وقار الملک بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 


ای پیپر