فوٹوبشکریہ فیس بک

پشاور کا علاقہ میدان جنگ بن گیا، 7 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی
24 جولائی 2018 (12:51) 2018-07-24

پشاور کے علاقے میرہ سوڑیزئی، انقلاب تھانہ کی حدود میں بچوں کی لڑائی پر دو گروپوں میں تصادم 7افراد کی جانیں لے گیا، فائرنگ واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

بچوں کی لڑائی میں خونی تصادم، پشاور کا علاقہ میرہ سوڑیزئی میدان جنگ بن گیا۔ گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے 7افراد جان سے گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔ مرنے والے 6 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ جن میں محب اللہ ، راحت اللہ اور عنایت شامل ہیں۔

فائرنگ کرنے والے نور اللہ کا ایک ساتھی بھی اپنوں کی فائرنگ سے چل بسا، واقعے میں 2زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:این اے 60 کا معاملہ، سپریم کورٹ نے شیخ رشید کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی

ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دیئے۔


ای پیپر