فوٹوبشکریہ فیس بک

این اے 60 کا معاملہ، سپریم کورٹ نے شیخ رشید کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی
24 جولائی 2018 (12:26) 2018-07-24

راولپنڈی کے حلقہ این اے 60 میں الیکشن ملتوی کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے شیخ رشید کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی۔

این اے 60 راولپنڈی میں الیکشن کیوں ملتوی کیا؟ شیخ رشید فریاد لے کر سپریم کورٹ پہنچ گئے، چیف جسٹس نے شیخ رشید احمد کی درخواست سماعت کیلئے، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقرر کردی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کرے گا، شیخ رشید کا کہنا ہے کہ این اے60 کے پولنگ ایجنٹ تیار رہیں، شام تک جو بھی فیصلہ آیا تسلیم کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:حلقہ این اے 60 میں الیکشن ملتوی کر کے غیر آئینی کام کیا گیا : شیخ رشید

 لاہور کیلئے فلائٹ نہ ملنے پر شیخ رشید موٹروے سے لاہور چل پڑے شیخ رشید نے درخواست لاہور قرر کیے جانے پر حیرت کا بھی اظہار کیا۔

یاد رہے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کی درخواست مسترد کرتے ہوئے، این اے 60 میں الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔


ای پیپر