Defense project, Turkey, Pakistan, Recep Tayyip Erdoğan, PM Imran Khan
24 جنوری 2021 (14:51) 2021-01-24

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی ایک جیسے چیلنجز سے نبردآزما ہیں ، اس لیے دونوں برادر ممالک نے دفاعی معاملات میں ایک دوسرے کے ساتھ بھر پور تعاون کا عزم کیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی ضروریات کو پورا کریں گے۔ پاکستان ہمارا برادر ملک ہے جس کے ساتھ ہمارے تعلقات انتہائی مضبوط ہیں۔

انہوں نے پاکستان اور ترکی کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی ایک جیسے چیلنجز سے نبردآزما ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ اسٹریٹجک اکنامک فریم ورک سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ترک صدر نے جہازوں کی تعمیر کو دونوں ممالک کے مضبوط دفاعی تعلقات میں اہم سنگ میل قرار دیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے تیسرے ملجم کلاس جہاز کی ویلڈنگ کی تقریب استنبول نیول شپ یارڈ ترکی میں ہوئی ، ترک صدر اور پاکستانی سفیر نے بلاک ویلڈنگ کا باضابطہ آغاز کیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے مزید بتایا کہ جدید ملجم کلاس جہاز سطح آب ، زیر آب ، اینٹی ایئر ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گے۔ ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت 4 میں سے 2 جہاز کراچی شپ یارڈ میں تعمیر ہوں گے ، جبکہ دو ترکی میں مکمل کیے جائیں گے۔


ای پیپر