International, Education Day, world, Pakistan, literacy rate
24 جنوری 2021 (13:00) 2021-01-24

لاہور : آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں تعلیم کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں شرحِ خواندگی صرف 57 فیصد ہے۔ پاکستان تعلیم پر جی ڈی پی کا محض 2 اشاریہ 3 فیصد خرچ کرتا ہے، جو جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہے۔

خیال رہے کہ 3 دسمبر 2018 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے تعلیم کا دن منانے کی قرارداد منظور کی تھی، جس کا مقصد امن اور ترقی کے لیے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

اقوام متحدہ کے صدر اور سیکرٹری جنرل کے اس دن کے حوالے سے خصوصی پیغامات جاری ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پڑھا لکھا طبقہ صرف 57 فیصد ہے ، ان میں 66 فیصد مرد اور 48 فیصد خواتین شامل ہیں۔

تحقیق کے مطابق شہروں میں 71 فیصد اور دیہاتوں میں صرف 49 فیصد افراد تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ دیہاتوں میں خواتین میں شرح خواندگی کا تناسب صرف 39 فیصد ہے اس کی بڑی وجہ تعلیمی منصوبوں پر حکومت کی جانب سے بجٹ میں کم حصہ بھی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تعلیم پر جی ڈی پی کا محض 2 اشاریہ 3 فیصد خرچ کرتا ہے ، جو جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہے۔

گزشتہ چند برسوں میں شرحِ خواندگی میں بہتری آئی ہے تاہم معیار تعلیم میں کوئی قابل ذکر تبدیلی نظر نہیں آتی۔


ای پیپر