ترک صدر کی پاکستان آمد ،شیڈول سامنے آگیا
24 جنوری 2020 (18:42) 2020-01-24

اسلام آباد:کولا المپور سمٹ کے بعد وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے طیب اردوان کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا گیا ، ترک صدر 13اور 14 فروری کو پاکستان کا دورہ کر ینگے ۔

ترک صدر دورہ پاکستان میں صدر عارف علوی ،وزیر اعظم عمران خان اور عسکری و سیاست شخصیات سے بھی ملاقات کرینگے ، قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاتھا کہ فروری میں وزیر اعظم عمران خان ملائشیا کا دورہ کریں گے اور ترک صدر رجب طیب اردوان اگلے ماہ پاکستان آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو سراہا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ہم نے واضح طور پر کہا کہ ہماری سرزمین کسی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا گزشتہ روز کا بیان انتہائی واضح اور دو ٹوک تھا کہ پاکستان کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا اور امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کیلئے ہم پر عزم ہیں۔


ای پیپر