فائل فوٹو

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی قذافی اسٹیڈیم میں جاری
24 جنوری 2020 (14:09) 2020-01-24

لاہور: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے ، مہمان ٹیم ٹاس جیت کر بیٹنگ کر رہی ہے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی کےلیے پاکستان ٹیم میں شعیب ملک اور محمد حفیظ کی واپسی ہوئی ہے۔ ٹیم میں دو نئے کھلاڑیوں حارث رؤف اور احسان علی کی انٹری ہوئی ہے۔

بنگلادیش کی ٹیم بارہ سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل میچ کھیل رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ گیارواں ٹی ٹوئنٹی میچ ہے، آٹھ میں پاکستان اور دو میں بنگلادیش فاتح رہا۔


ای پیپر