فائل فوٹو

آٹا بحران، وزیراعظم کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی نے تحقیقات شروع کر دیں
24 جنوری 2020 (13:52) 2020-01-24

اسلام آباد: وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ خصوصی کمیٹی نے آٹا بحران کی وجوہات اور ذمہ داران کے تعین کیلئے تحقیقات شروع کر دیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی جانب سے آٹا بحران کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے نے چاروں صوبائی زونز کو مارکیٹ میں آٹے کی دستیابی، طلب و رسد اور قیمتوں سے متعلق اعداد و شمار پر مبنی رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، جس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ مارکیٹ سے جمع ہونے والی معلومات کے مطابق حکومتی دعوؤں کے برعکس مارکیٹس میں آٹے کی طلب پوری نہیں ہو رہی، سٹورز مالکان اور دکانداروں کو آٹے کے 100 تھیلے کی ڈیمانڈ پر 15 تھیلے دستیاب ہیں۔

دوسری جانب آٹا چکیوں پر گندم دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔


ای پیپر