علیمہ باجی کی چوری کیلئے منی بجٹ لانا پڑا: مریم اورنگزیب
24 جنوری 2019 (16:27) 2019-01-24

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ علیمہ باجی نے ٹیکس چوری کی اسی وجہ سے حکومت کو منی بجٹ لانا پڑا۔ پی ٹی آئی کی حکومت کے منی بجٹ کی وجہ صرف اور صرف نان فائلرز اور ٹیکس چوروں کو سہولت فراہم کرنا ہے ٗ اس بجٹ کے بعد امیر مزید امیر ہو گا جبکہ غریب اور زیا دہ غریب ہو جائے۔

حکومت کی طرف سے منی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما ٗ سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ منی بجٹ کے ذریعے ٹیکس چوری اور کو قانونی اجازت دے دی گئی ہے۔ گاڑیاں بنانے والی بڑی بڑی کمپنیوں کو ریلیف دیا گیا ہے ٗ ٹیکس چور پچاس لاکھ کا گھر اور 800سی سی گاڑی بھی خرید سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ منی بجٹ کے دوران ’’مدینے کی ریاست قائم کرنے کے دعویداروں کو یہ خیال نہ آیا کہ بچوں کے دودھ کی قیمت ہی کم کر دی جاتی۔ وزیر خزانہ کو یہ بھی اعلان کرنا چاہیے تھا کہ امیروں کیلئے جن مراعات کا اعلان کیا گیا ہے اس کا پیسہ کہاں سے آئے گا۔


ای پیپر