فوٹو بشکریہ فیس بک

سندھ سرکار کا حادثات اور سانحات میں زخمی ہونے والوں کیلئے بڑا اعلان
24 جنوری 2019 (15:40) 2019-01-24

کراچی: سندھ سرکار کا حادثات اور سانحات میں زخمی ہونے والوں کیلئے بڑا اعلان، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کہتے ہیں کسی بھی حادثے یا دہشتگردی کے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کے پرائیویٹ علاج کا بل بھی صوبائی حکومت ادا کرے گی۔

امل قتل کیس سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ صوبے کے تمام نجی ہسپتال جنہیں ہسپتال کا اسٹیٹس حاصل ہے وہ مریضوں یا لواحقین سے معاوضے کا تقاضہ نہیں کرسکیں گے۔ حکومت پولیس اصلاحات کیلئے بھی حکمت عملی طے کر رہی ہے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا۔

سندھ اسمبلی میں زخمیوں کے لازمی اور فوری علاج کیلئے "امل بل " متعارف کرادیا گیا۔


ای پیپر