فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر

آرمی چیف سے رائل سعودی آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فائد بن حمد کی ملاقات
24 جنوری 2019 (11:19) 2019-01-24

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رائل سعودی آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فائد بن حمد کی ملاقات ہوئی، جیو اسٹریٹجک صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج رائل سعودی آرمی سے بھرپور تعاون کو اپنی ذمے داری سمجھتی ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی جنرل نے رائل سعودی آرمی کو تربیت دینے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک فوج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو تسلیم کیا۔

جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے جبکہ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کو جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔


ای پیپر