کاربن ڈائی آکسائیڈ کو بجلی اور ہائیڈروجن ایندھن میں بدلنے والا انقلابی نظام تیار
24 جنوری 2019 (10:55) 2019-01-24

نیویارک: امریکی ماہرین نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو بجلی اور ہائیڈروجن ایندھن میں بدلنے والا انقلابی نظام تیار کر لیا۔

ماہرین کے مطابق اس نظام سے سالانہ 40 ارب ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کو بجلی بنانے میں استعمال ہو سکتی ہے۔ نئے آلے کو ’ہائبرڈ این اے ، سی او ٹو سسٹم‘ کا نام دیا گیا ہے جو بنیادی طور پر ایک بڑی مائع بیٹری کی طرح ہے۔

اس میں سوڈیم دھات کے اینوڈ لگائے گئے ہیں جو کرنٹ گزرنے کے کام آتے ہیں۔ ابتدائی تجربات میں پورا سسٹم کسی نقصان کے بغیر 1000 گھنٹے تک چلتا رہا۔


ای پیپر