Asad Umar Big Announcement about Global Epidemic
24 فروری 2021 (21:45) 2021-02-24

لاہور :نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اجلاس کے دوران کرونا وبا کے بعد لگائی گئی پابندیوں پر اہم فیصلے کر لیے گئےجس میں متعدد پابندیوں کے خاتمے سے متعلق اہم فیصلےسامنے آگئے ۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اجلاس میں کر ونا ایس او پیز سے متعلق نئے اور اہم فیصلے کر لیے گئے ہیں جس میں 15 مار چ سے مزارات اور سینما گھروں کو مکمل طور پر کھول دیا جائیگا ،اجلاس میں کرونا کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا ،ماسک پہننے اور سماجی فاصلوں کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

اجلاس میں کاروباری مراکز کے اوقات کار سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے تجارتی مراکز پر سے اوقات کار کی پابندی ختم کر دی گئی ہے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 50 فیصد سٹاف کے گھر سے کام کرنے کی شرط بھی ختم کر دی جائے گی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اجلاس میں پی ایس ایل کے دوران جہاں 20 فیصد شائقین کو میچز دیکھنے کی اجازت تھی اب اُسے بڑھا کر 50 فیصد کردیا گیا ہے ۔


ای پیپر