Engin Altan, Turkish film actor, contract, Pakistani private firm
24 فروری 2021 (21:19) 2021-02-24

اسلام آباد :ترک اداکار انگین التان المعروف ارطغرل غازی نے خود سے دھوکا دہی سے متعلق نیا بیان جاری کردیا ۔ اینگن التان کی چیف میڈیا ایڈوائزر فوندا دُشگیور کی جانب سے جاری کیے آفیشل بیان میں کہا گیا ہے کہ اینگن التان کی جانب سے کاشف ضمیر کی دھوکا دہی پر معاہدہ منسوخ کیا جاچکا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اینگن التان کی چیف میڈیا ایڈوائزر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ہفتے معاہدہ منسوخی کے اعلان اور ڈاکٹر فرقان حمید کی جانب سے جاری کیے گئے بیان پر وہ قائم ہیں ، اینگن التان کاشف ضمیر کے خلاف دھوکا دہی پر قانونی کارروائی بھی کریں گے ۔

  ترک اداکار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  ان کے علم میں لایا گیا ہے کہ معاہدہ ختم کرنے کے اعلان کے باضابطہ اعلان کے باوجود  کاشف ضمیر لوگوں سے اینگن التان کے نام پر رقم بٹوررہا ہے کہ وہ جلد ان کو دوبارہ پاکستان لے آئیں گے۔ 

ترک اداکار اینگن التان المعروف ارطغرل غازی نے واضح کیا کہ کاشف ضمیر سراسر جھوٹ بول رہا ہے اور اینگن التان کا اب کاشف ضمیر سے یا اس کی کمپنی سے کوئی معاہدہ باقی نہیں ہے اپنے بیان کے آخر میں اینگن التان کی جانب سے اپنے پاکستانی پرستاروں کو ایک بار پھر یقین دہانی کرائی گئی کہ وہ جلد ہی بہتر ماحول میں انہیں ملنے پاکستان آئیں گے ۔ 


ای پیپر