CJCSC General Nadeem Raza meets UAE Armed Forces Chief of Staff
24 فروری 2021 (19:45) 2021-02-24

دبئی :بھارتی آرمی چیف کے بعد پاکستانی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کے دورہ یو اے ای نے بھارت پر بجلیاں گرادیں ۔

پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اہم ترین دورہ پر دورہ یو اے ای پہنچ گئے ،آئی ایس پی آر  کے مطابق  جنرل ندیم رضا کی اپنے ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل حماد  محمد ثانی سے ملاقات ہوئی ،ملاقات  میں  باہمی دلچسپی ، سکیورٹی اور انسداد  دہشتگردی کے امور   پر بات چیت  ہوئی۔

اس موقع پر جنرل ندیم رضا نے اپنے ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل حماد ثانی سے کشمیر ،افغانستان کے تناظر میں علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ،ملاقات میں باہمی فوجی رابطوں کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم نے ابو ظہبی میں عالمی دفاعی نمائش کا بھی دورہ کیا ،جنرل ندیم نے  پاکستانی اداروں کے اسٹالز کا بھی دورہ کیا۔


ای پیپر