Marryam Nawaz Shairf PMLN
24 فروری 2021 (19:09) 2021-02-24

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ ن نے بڑے ایوان میں بڑے میچ کیلئے بڑے کھلاڑی کو میدان میںاُتارنے کا فیصلہ کر لیا ،مسلم لیگ ن نے پرویز رشید کی عرفان صدیقی کو سینٹ الیکشن کیلئے میدان میں اتار دیا گیا ۔

مسلم لیگ ن کے سینئر ترین رہنما پرویز رشید کو نا اہل قرار دئیے جانے کے بعد اب عرفان صدیقی کا نام سامنے آگیا ہے ،مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے بڑے ایوان کیلئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو سینٹ الیکشن کیلئے میدان میں اُتار دیا ہے ۔

واضح رہے عرفان صدیقی  نامور کالم نگار،دانشور،ماہر تعلیم ،مصنف  اور نثر نگار ہیں،78سالہ عرفان صدیقی راولپنڈی میں پیدا ہوئے،پنجاب یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے کیا،1963میں تعلیمی شعبےمیں  بطور استاد قدم  رکھا،متعدداعلیٰ عسکری حکام اور سیاستدان ان کےشاگرد ہیں،1988میں ریٹائرمنٹ کےبعد1990میں پیشہ وارانہ صحافت کا آغاز کیا،مختلف قومی اخباروں میں ان کےکالم  چھپتےہیں جو عوام میں بہت مقبول ہیں۔

1998میں عرفان صدیقی3سال تک  صدرپاکستان رفیق تارڑ کےپریس سیکرٹری بھی رہے،نوازشریف کےتیسرے دورحکومت میں وہ مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ بھی رہے،عرفان صدیقی کو 2019میں پولیس نے کرایہ نامہ ایکٹ کےتحت رات کےوقت گرفتارکیا ،جس پر عوام کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا،لیگی امیدوار سیاسی،سماجی ،تعلیمی اور ادبی حلقوں میں الگ مقام رکھتےہیں۔


ای پیپر