شاہد آفریدی پی ایس ایل میں آئی سی سی قوانین پر حیران، پیغام بھی جاری کر دیا
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
24 فروری 2021 (18:52) 2021-02-24

کراچی:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین پر سوال اٹھا دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں آئی سی سی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ’میں حیران ہوں کہ امپائرز کو باؤلرز کی کیپ پکڑنے کی اجازت کیوں نہیں ہے حالانکہ وہ بھی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی طرح بائیو سیکیور ببل کا حصہ ہیں، حتیٰ کہ میچ کے آخر میں ہاتھ تک ملانے کی اجازت نہیں۔‘ شاہد آفریدی نے اس کیساتھ حیرت سے سوال کرتے ایموجی کا استعمال بھی کیا۔ 

 واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور لیگ کا انعقاد بائیو سیکیور ببل میں کیا جا رہا ہے تاہم اس دوران امپائرز کو باﺅلرز کی کیپ پکڑنے کی اجازت ہے اور نہ ہی وہ کھلاڑیوں سے ہاتھ ملاتے ہیں۔ 


ای پیپر