سری لنکا کے معروف اوپننگ بلے باز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
24 فروری 2021 (18:33) 2021-02-24

کولمبو: سری لنکا کرکٹ ٹیم کے معروف اوپننگ بلے باز اوپل تھرنگا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھرنگا نے بین الااقوامی کرکٹ میں اپنے 15 سالہ کیرئیر کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے جنہوں نے 31 ٹیسٹ میچز میں ایک ہزار 754 رنز، 235 ون ڈے میچز میں 6 ہزار 951 رنز اور 26 ٹی 20 انٹرنیشنل میں 407 رنز بنائے۔  36 سالہ تھرنگا نے اپنے بیان میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہنے کا وقت آگیا ہے۔

واضح رہے کہ اوپل تھرنگا نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ 2017 میں پالی کیلے میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا جس میں انہوں نے صرف 12 رنز بنائے تھے اور اس میچ میں سری لنکا کو اننگز اور 171رنز سے شکست ہوئی تھی۔


ای پیپر