ملک بھر میں سونا سستا ہو گیا
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
24 فروری 2021 (18:29) 2021-02-24

کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج معمولی کمی ہوئی ہے اور ایک تولہ سونا ایک لاکھ 10 ہزار 650 روپے کا ہو گیا ہے۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 50 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 650 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قدر میں 43 روپے کمی ہوئی ہے جس کی نئی قیمت 94 ہزار 864 روپے ہے۔ 

ذرائع کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1809 ڈالر ہو گئی ہے۔ 


ای پیپر