اعصام الحق بھی پی ایس ایل کے ’بخار‘ میں مبتلا، کس ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں؟
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
24 فروری 2021 (18:15) 2021-02-24

لاہور: پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھرپور سپورٹ کا اعلان بھی کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ میں لاہوری ہوں اور لاہور قلندرز کو ہی سپورٹ کروں گا۔ 

تفصیلات کے مطابق اعصام الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ میں پی ایس ایل کے رواں سیزن میں لاہور قلندرز کے فاتحانہ آغاز پر بہت زیادہ خوش ہوں اور پرامید ہوں کہ فتوحات کا یہ سلسلہ جاری رہے گا، میں لاہوری ہوں اور لاہور قلندرز کو ہی سپورٹ کروں گا، پی ایس ایل کے رواں سیزن کیلئے میری مکمل سپورٹ اور نیک خواہشات لاہور قلندرز کے ساتھ ہیں۔ 

انہوں نے پاکستان سپر لیگ 2021ء کے تمام میچز کا پاکستان میں انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انٹر نیشنل سپر سٹارز کے پاکستان آنے پر شکریہ ادا بھی کیا اور کہا کہ ہمارے لئے یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان کو محفوظ سمجھ رہے ہیں، اس سے ناصرف پاکستان کی مثبت تصویر دنیا بھر میں اجاگر ہو گی بلکہ بڑی کرکٹ ٹیموں کی دورہ پاکستان کیلئے حوصلہ افزائی بھی ہو گی۔ 

اعصام الحق نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشنز میں لاہور قلندرز کی کارکردگی پر بہت تنقید ہوتی رہی تاہم پانچویں سیزن میں انہوں نے ابتدائی میچز میں ناقص کارکردگی کے بعد بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی مگر اس مرتبہ تو آغاز ہی فاتحانہ ہوا ہے اور میں اس پر بہت زیادہ پرجوش ہوں۔ 


ای پیپر