New Development Facing US Joe Biden
24 فروری 2021 (16:35) 2021-02-24

واشنگٹن:امریکہ کے شہر  'روچسٹر میں اس وقت مظاہرے شروع ہو گئے جب امریکی عدالت نے پولیس افسران کو سیاہ فام شہری کی موت سے بری الزمہ قراردے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  سیاہ فام امریکی شہری کے قتل کے جرم میں پولیس افسران کو بری ذمہ قرار دینے پر امریکی ریاست نیویارک میں بھی مظاہرے شروع ہوگئے،گزشتہ سال 41 سالہ ذہنی مریض سیاہ فام    شخص 'ڈینیئل پرُوڈ کو پولیس افسران نے منشیات کے شبے پر حراست میں لیا۔ 

حراست کے دوران  'ڈینیئل ' دم گھٹنے سے ہلاک ہوگیا، نیویارک اٹارنی جنرل نے اس ہلاکت پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کے فیصلے کو  پڑھ کر سنایا جس کے بعد  'روچسٹر شہر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔ 

مظاہرین نے 'بلیک لائیوزمیٹر کے پوسٹر ہاتھوں میں تھام کر 'ڈینیئل کے لیے انصاف کا مطالبہ کیااور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ 

پولیس افسران  کو سیاہ فام شہری کی موت  سے بری الزمہ قرار دینے پر امریکی شہر 'روچسٹر' میں مظاہرے شروع ہوگئے۔


ای پیپر