sana fakhar,bold photoshot,social media,viral,istagram
24 فروری 2021 (16:20) 2021-02-24

لاہور : پاکستانی اداکارہ ثنا فخر کے بولڈ فوٹو شوٹ نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی۔ مداحوں کی طرف سے متضاد ردعمل

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ثنا فخر نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر اپنا ایک نیا فوٹو شوٹ اپ لوڈ کیا ہے جس میں وہ مختصر کپڑوں اور بولڈ انداز میں نظر آرہی ہیں۔ ان کی تصاویر پر شائقین کی طرف سے ملا جلا ردعمل دیا جا رہا ہے۔جہاں پر کچھ مداحوں نے ان کے اس انداز کی تعریف کی ہے وہیں پر کچھ لوگوں نے ان کے کپڑوں پر شدید تنقید کی ہے۔

ایک صارف نے اس کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بھی نہ پہنتی پہن ٗ زحمت ہی کی ہے پہننے کی ۔ عریانی آپ کو خوبصورت نہیں بنا سکتی ٗ رمضان میں دوپٹہ اوڑھ کر سحری کرنا جیو پر‘‘۔ ایک اور صارف نے اپنے کمنٹ میں انہیں خوبصورتی کا مجسم قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اس عمر میں بھی آپ کی فٹنس کمال کی ہے۔

جبکہ ثنا فخر نے اپنے مداحوں کی طرف سے تنقید والے کمنٹس کو جواب کے قابل نہیں سمجھا بلکہ نظر انداز کر دیا ہے جبکہ انہوں نے تعریف کرنے والے مداحوں کا شکریہ ضرور ادا کیا ہے۔


ای پیپر