India Kisan and Sikh Protest Against indian New Laws
24 فروری 2021 (16:18) 2021-02-24

نئی دہلی :بھارتی کسانوں اور سکھوں کا احتجاج ہر گزرتے دن کیساتھ انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر تا چلا جا رہا ہے ،بھارت میں 4 ماہ سے جاری کسانوں کے احتجاج میں اُس وقت شدت اختیار کر لی جب ہریانہ میں کسانوں نے گندم کی تیار فصلیں تلف کرنا شروع کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں چار ماہ سے جاری کسانوں کے احتجاج میں اور شدت آگئی،ریاست ہریانہ میں کسانوں نے گندم کی تیار فصلیں تلف کرنا شروع کر دیں،مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارتی کسانوں کی طرف سے تیار فصلوں کے جلائے جانے کے بعد مہنگائی کا ایک نیا طوفان آجائے گا ،جو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کیلئے کنٹرول کرنا انتہائی مشکل ہو جائے گا ۔

دوسری طرف سکھ برادری نے بھی مودی سرکار کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ،سکھ برادری کا کہنا تھا کہ سکھ خود کو اب بھارتی شہری نہ کہیں ،خالصہ تحریک کے رہنمائوں نے بھارت میں موجود سکھ برادری سے اپیل کرنا شروع کر دی ہے کیونکہ خالصہ تحریک کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ اب خود کو بھارتی شہری کہنا مودی کو سپورٹ کرنا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاکھوں کی تعداد میں مظاہرین دہلی کے باہر موجود ہیں، مختلف علاقوں میں جلسے بھی جاری ہیں، لیکن مودی سرکار بھی اپنی ہٹ دھرمی پر اڑی ہوئی  ہے، خالصہ تحریک کے رہنماؤں نےاپنے پیغام میں سکھ برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ خود کو بھارتی شہری نہ کہیں۔


ای پیپر