Pakistan optimistic about exiting FATF grey list
24 فروری 2021 (15:53) 2021-02-24

اسلام آباد :پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں ؟فیصلے کا وقت آن پہنچا ،ایف اے ٹی ایف کے تین روز ہ ورچوئل اجلاس کااختتامی دن آچکا ،اس اہم ترین اجلاس میں پاکستان سے متعلق منی لانڈرنگ اور دہشتگردی میں مالی معاونت کے اقدامات کا جائزہ لے گا ۔

ایف اے ٹی ایف کے صدر تین روزہ اجلاس کے آخری روز پریس کانفرنس میں اجلاس سے متعلق بریفنگ دینگے ،اب تک فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا ورچوئل اجلاس 22 فروری سے جاری ہے اور 25 فروری کو اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے فیصلہ سنایا جائے گا۔

 ایف اے ٹی ایف کے صدر یورپین وقت کے مطابق 5:30 بجے یعنی  رات 9:30 بجےپاکستانی وقت  کے مطابق پریس کانفرنس  کریں گے۔ اور تین روزہ اجلاس کے حوالے سے پریس بریفنگ دیں گے ۔

عرب اخبار خلیج ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کو اس دفعہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے اسی ہفتے نکالا جا سکتا ہے ،اخبار کے مطابق اگر ایف اے ٹی ایف اپنے 27 نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کے لئے پاکستان کی کارروائیوں کی تصدیق کے لئے سائٹ دورے پر اصرار نہ کیا تو 3روزہ ورچوئل اجلاس کے بعد گرے لسٹ سے ہٹایا جاسکتا ہے۔


ای پیپر