PM Imran says CPEC can help extend economic ties to Sri Lanka
24 فروری 2021 (15:28) 2021-02-24

کولمبو میں وزیراعظم عمران خان کے اعزازمیں شایان شان تقریب کا انعقاد کیاگیا ،تقریب کا اہتمام سری لنکن وزیرامورنوجوان کھیل  نمل راجاپکسے نے کیا ،وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسکواش اور ہاکی میں بھی ایک دوسرے سے تعاون کرسکتے ہیں،کھیل آپ کو مقابلہ کرنے اور جیتنے کا سبق دیتا ہے ،کھیل زندگی میں جدوجہد کرنا سکھاتا ہے ،کھیل وہ کچھ سکھاتا ہے جو تعلیمی اداروں میں نہیں سکھایاجاتا۔

وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا شکست کھائے بغیر کوئی بھی چیمپئن نہیں بنتا،ہار سے سیکھنے والا ہی چیمپئن بنتا ہے ،انسان کو شکست اس وقت ہوتی ہے جب وہ ہمت ہار جاتا ہے ،انہوں نے کہا بڑے خواب آپ کو جیت کی جانب گامزن کرتے ہیں،کھیل ،سیاست  میں اچھا برا وقت آتارہتا ہے ،کرکٹ سے میری گہری وابستگی ہے ،پہلے میچ میں ڈراپ کیے جانےکے بعد سخت محنت کی ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے کسی ر وایتی سیاسی جماعت کو جوائن نہیں کیا ،سیاست کے میدان میں 14 سال میرے مؤقف کو تسلیم نہیں کیا گیا ،14سال سیاست میں اکیلا رہا،کوئی میرے ساتھ نہیں تھا ،انہوں نے کہا میں نے پہلے الیکشن میں ایک بھی سیٹ نہیں جیتی تھی ،ایک بھی سیٹ  نہ جیتنے پر لوگوں نے کہا اب میری سیاست ختم ہو گئی لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری محنت کی اور آج اس کا رزلٹ آپکے سامنے ہیں ،عمران خان کا کہنا تھا چیلنجز سے کبھی گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے پھر ہی انسان کامیابی کی بلندیوں کو چھوتا ہے ۔


ای پیپر