Sindh High,sakhar bench,dog bite,mpa,suspended
24 فروری 2021 (14:56) 2021-02-24

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ جس علاقے میں کتے نے انسان کو کاٹا اس جگہ کا ایم پی اے معطل کر دیا جائیگا  اور سینٹ انتخابات میں ووٹ بھی نہیں دے سکے گا۔

سندھ ہائیکورٹ کے سکھربینچ نے کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کیخلاف داخل پٹیشن کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے سندھ بھر سے بلدیہ ٗ ریونیو اور پولیس افسران کی جانب سے کتے کے کاٹنے کے واقعات اور کتا مار مہم کے حوالے سے پیش کردہ رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ریمارکس دئیے کہ میونسپل افسران کتا مار مہم چلانے میں ناکام رہے ہیں۔اگر اب کتے کے کاٹنے کا کوئی واقعہ پیش آیا تو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ہد ایت  دیتے ہیں کہ وہ اس میونسپل افسر کی تنخواہ بند کر دے۔

جسٹس آفتاب احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس علاقے میں کتے کے کاٹنے کا واقعہ پیش آیا تو اس علاقے کے ایم پی اے کو معطل کر دیا  جائیگا۔سرکاری وکیل نے اس موقع پر دلائل دئیے کہ اس طرح کے واقعات سے ایم پی اے کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔جس پر عدالت عالیہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ کتا مار مہم کیلئے آنیوالے فنڈز میں کمیشن دیا  جاتا ہے۔ ہمیں پتہ ہے کہ یہ افسران فنڈ سے کس کو کمیشن دیتے ہیں۔کتے کے کاٹنے کے واقعات پیش آنے پر متعلقہ افسران کی تنخواہ بند کر دی جائیگی۔ ہمارا منہ نہ کھلوایا  جائے تو بہتر رہے گا۔


ای پیپر