lhc,hamza shahbaz,lahore high court,money laundering, reference
24 فروری 2021 (14:26) 2021-02-24

لاہور :ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی  درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ ایک ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف کی ضمانت لاہور ہائیکورٹ نے ایک ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں پر منظور کر لی ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے دو رکنی بنچ نے منی لانڈرنگ ریفرنس کیس میں حمزہ شہباز شریف کی ضما نت منظور کر لی ہے۔عدالت نے  دس دس ملین روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کیا ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔

حمزہ شہباز شریف کے وکلا نے  دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز شریف دو سال سے پابند سلاسل ہیں۔نیب نے حمزہ شہباز شریف کو ایک سال مزید قید رکھنے کا عندیہ دیا ہے جو سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف ہے۔دلائل سننے کے بعد جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے رہائی کا حکم سنایا۔یاد رہے کہ حمزہ شہباز شریف رمضان شوگر مل کیس میں پہلے ہی ضمانت پر ہیں۔آج مچلکے جمع کروا دئیے جائیں گے اور دو روز کے اندر حمزہ شہباز شریف کی رہائی ممکن ہو  جائے گی۔


ای پیپر