karachi,mother in law,wife arrest,torture,fir,Clifton
24 فروری 2021 (11:31) 2021-02-24

کراچی :پولیس نے افشاں نامی خاتون  کو گرفتار کر لیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے 70 سالہ ساس پر تشدد کیا۔  ملازمہ نے تشدد کی ویڈیو بنائی جس کے بعد شوہر نے بیوی کیخلاف اپنی والدہ پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج کروا دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں شوہر کی  درخواست پر پولیس نے اس کی بیوی افشاں کو گرفتار کر لیا ہے۔ مبینہ طور پر خاتون نے اپنی 70 سالہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔ گھر کی ملازمہ نے مبینہ طور پر تشدد کرنے ہوئے ویڈیو بنا لی جس کو دیکھنے کے بعد شوہر نے اپنی بیوی کیخلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی جس کے بعد پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد خاتون کو اپنی ستر سالہ ساس پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

خاتون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے اپنی ساس پر تشدد نہیں کیا بلکہ اس پر جھوٹا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس کی ساس کے جسم پر جو چوٹیں ہیں وہ گرنے کی وجہ سے آئی تھیں۔شوہر نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ستر سالہ بوڑھی والدہ بھی اس کے ساتھ رہتی ہیں۔وہ جب بھی گھر واپس آتا تو وہ اپنی والدہ کے جسم پر چوٹ کے نشان دیکھتا تھا۔پوچھنے پر بیوی بتاتی تھی کہ گرنے سے چوٹ آئی۔گھریلو ملازمہ نے ایک دن بتایا کہ اس کی بیوی ہی ماں پر تشدد کرتی ہے اور اس نے چھپ کر بنائی ہوئی ویڈیو بھی مجھے دکھائی۔گرفتار افشاں سے تفتیش جاری ہے۔


ای پیپر