شہباز صاحب
24 فروری 2020 (21:56) 2020-02-24

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز صاحب "ساریاں گلاں دی اِک گل" وطن واپس کب آرہے ہیں؟ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے جماعت اور اپوزیشن چلانے والے آپ ملکی تاریخ کے نرالے اپوزیشن رہنما ہیں،دماغ کی بجائے انگلی کے اشاروں پر معیشت کو گھمانا اور بیڑہ غرق کرنا آپ اور سمدھی جی کا ہی کمال تھا ۔

پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ شہباز صاحب آپ نے دس سال مائیک گرائے ،چھ مہینوں میں بجلی واپس نہ آئی تو نام بدل دینا کے نعرے لگائے ،آصف زرداری کو گھیسیٹنے جیسی بھڑکیں ماریں، لمبے بوٹ پہن کر پانی میں اترنے کی شعبدہ بازی کے سوا آپ کو آتاکیا ہے؟ شہباز صاحب "ساریاں گلاں دی اِک گل" وطن واپس کب آرہے ہیں؟

ریموٹ کنٹرول کے ذریعے جماعت اور اپوزیشن چلانے والے آپ ملکی تاریخ کے نرالے اپوزیشن رہنما ہیں،دماغ کی بجائے انگلی کے اشاروں پر معیشت کو گھمانا اور بیڑہ غرق کرنا آپ اور سمدھی جی کا ہی کمال تھا ۔انہوں نے کہا کہ رانا صاحب حکومت کے بارے میں سوچنے کی بجائے اپنے منشیات کے کیس کی فکر کریں ۔ ضمانت ہوئی ہے، ابھی آپ بری نہیں ہوئے ۔


ای پیپر