پاکستان افغان امن معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے :شاہ محمود قریشی
24 فروری 2020 (18:48) 2020-02-24

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغان امن معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے ، امن معاہدے سے افغانستان کے داخلی معاملات میں بہتری اور خطے میں مستقل امن کا قیام ممکن ہو گا۔

پیر کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے معروف امریکی سکالر اور جان ہاپکنز سکول آف ایڈوانس انٹرنیشنل سٹڑیز کے ڈین ولی رضا نصر نے ملاقات جس میں مشرق وسطی صورتحال اور جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی پر گفتگو کی گئی ,وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ولی نصر کی بین الاقوامی امور پر مختلف تحقیقات و تصانیف اور خدمات پر خراج تحسین کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان امن معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے ، امریکہ افغان امن معاہدہ خطے میں امن و استحکام کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، امن معاہدے سے افغانستان کے داخلی معاملات میں بھی بہتری آئے گی اور مستقل امن کا قیام ممکن ہو گا ۔


ای پیپر