بھارت پاکستان اور آزاد کشمیر پر جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے، مسعود خان
24 فروری 2020 (18:42) 2020-02-24

اسلام آباد:صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان اور آزاد کشمیر پر جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے۔ بھارت دورہ ٹرمپ پر احمدآباد میں غربت چھپانے کے لیے دیوار کھینچ رہا ہے، بھارت امریکا کو دھوکا دے رہا ہے ،بھارتی میڈیا مودی میڈیا ہے، آر ایس ایس ودیگر ہندو دہشت گرد تنظیمیں مسلمانوں پر ظلم کر رہی ہیں۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر دنیا بھر کے میڈیا نے ہمارا ساتھ دیا، کشمیر پر سلامتی کونسل کے 3 اجلاس ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مصلحت کی پیشکش کے بعد امریکی صدر کا لہجہ ماند پڑ گیا، بھارت کشمیر میں ظلم کر رہا ہے کسی ثالثی کو ماننے کو تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی مدد ایسے کریں کہ جدوجہدکو نقصان نہ پہنچے، بھارت پاکستان اور آزاد کشمیر پرجنگ مسلط کرنا چاہتا ہے۔ فلسطین کی طرح کشمیریوں کی سر زمین پر قبضہ کیا جا رہا ہے، حالات ایسے پیدا کیے گئے کہ توجہ بٹ گئی اب پھر میڈیا کشمیرکواجاگر کرے۔

مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت دورہ ٹرمپ پر احمدآباد میں غربت چھپانے کے لیے دیوار کھینچ رہا ہے، بھارت امریکا کو دھوکا دے رہا ہے ،بھارتی میڈیا مودی میڈیا ہے، آر ایس ایس ودیگر ہندو دہشت گرد تنظیمیں مسلمانوں پر ظلم کر رہی ہیں۔سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے یو این اسمبلی خطاب سےکشمیری بہت خوش ہوئے، دنیا نے توجہ دی۔


ای پیپر