فوٹو بشکریہ اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی (ارنا)

کرونا وائرس کا خطرہ، ایران اور پاکستان کے درمیان آمد و رفت پر پابندی
24 فروری 2020 (10:28) 2020-02-24

کوئٹہ: کرونا وائرس کی منتقلی کا خطرہ، بلوچستان حکومت نے تاحکم ثانی ایران اور پاکستان کے درمیان آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی۔ ایف آئی اے امیگریشن بھی مکمل طور پر بند، ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھی ایران سے متصل علاقوں میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، ایران میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 جبکہ متاثرہ لوگوں کی تعداد 43 تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی صحت تنظیم کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، کورونا وائرس نے اب تک 78 ہزار اور 866 افراد کو متاثر کیا ہے جس کے نتیجے میں 2464 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وائرس میں مبتلا ہونے والوں میں سے اب تک 23ہزار اور 334 افراد کا علاج کیا گیا ہے۔


ای پیپر