فوٹو بشکریہ فیس بک

نواز شریف کی ضمانت کے فیصلے کی پوری امید ہے، انشاء اللہ خیر ہوگی: مریم نواز
24 فروری 2019 (17:06) 2019-02-24

لاہور: سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے امید ظاہر کی ہے کہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ ان کے والد میاں محمد نواز شریف کے حق میں آئے گا۔

جناح ہسپتال لاہور میں میڈیا نمائندوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کل نواز شریف کی ضمانت کے فیصلے کی پوری امید ہے، انشاء اللہ خیر ہوگی۔

ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ 'وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کے علاج پر کروڑوں روپے خرچ کا الزام لگایا ہے آپ اس بارے میں کیا کہیں گی؟' جس پر مریم نواز نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'عمران خان نے کبھی سچ نہیں بولا'۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 24 دسمبر کو احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بری کرتے ہوئے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا تھا۔


ای پیپر