بھارتی حکومت تدبر سے کام لے اور امن کو داؤ پر نہ لگائے: شاہ محمود قریشی
کیپشن:   ٖفوٹو بشکریہ فیس بک
24 فروری 2019 (15:06) 2019-02-24

 اسلام آباد: پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو جنگ سے باز رہنے کا مشورہ دے دیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت تدبر سے کام لے اور امن کو داؤ پر نہ لگائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے اسلیے بی جے پی سیاسی مقاصد کے لیے جنون پھیلانا بند کر دے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 10 ہزار مزید فوجی بھجوا دیے ہیں، لوگوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، حریت رہنماؤں کو باہر بھجوایا جا رہا ہے۔ راجستھان جیل میں پاکستانی قید کی پرتشدد موت، یہ سب واقعات جنونیت کے سوا کچھ نہیں۔ بھارت مت بھولے کہ بربریت بڑھانے سے حالات تبدیل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنے اندر اٹھنے والی آوازیں سن لے، محبوبہ مفتی کہہ چکی ہیں کہ بھارت انسان کو قید کر سکتا ہے لیکن نظریات کو نہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی نئی نسل میں نئی حریت جنم لے چکی ہے۔ کشمیر کا بچہ بچہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔


ای پیپر