رمیش کمار نے وزیراعظم عمران خان کا پیغام مودی سرکار تک پہنچا دیا
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
24 فروری 2019 (13:58) 2019-02-24

نیو دہلی: پاک بھارت بیک ڈور ڈپلومیسی کا آغاز ہو گیا، تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کا دورہ بھارت، بھارتی وزیراعظم نریندی مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات میں رمیش کمار نے وزیر اعظم عمران خان کا اہم پیغام پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق رمیش کمار کی بھارتی وزیر خارجہ سے ون آن ون ملاقات ہوئی، رمیش کمار نے بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ وی کے سنگھ سے بھی ملاقات کی۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے بھارتی رہنماؤں سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا، امن دونوں ملکوں کے مفاد میں بہتر ہے۔ ہمیں امن اور ترقی کی طرف جانا چاہیے، ہمیں ایک دوسرے پر الزامات لگانے سے نکلنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، دنیا پاکستان اور بھارت سے بہت آگے نکل چکی ہے ہمیں بھی آگے نکلنا چاہیے۔

واضح رہے کہ رمیش کمار پاکستان ہندو کونسل کے پیٹرن ان چیف ہیں، وہ بھارت میں منعقد ہونے والے کمبھ کے میلے میں شرکت کیلئے بھارت میں موجود ہیں۔


ای پیپر