فوٹو بشکریہ فیس بک

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے چھوٹے بھائی کو بڑا عہدہ مل گیا
24 فروری 2019 (13:34) 2019-02-24

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے چھوٹے بھائی شہزادہ خالد بن سلمان کو سعودی عرب میں نائب وزیر دفاع مقرر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کے چھوٹے بھائی پہلے امریکا میں سعودی عرب کے سفیر تھے۔ سعودی عرب نے امریکا میں سفیر تبدیل کر دیا، سعودی حکومت کی جانب سے امریکا میں پہلی بار خاتون سفیر تعینات ہوئی۔

شاہی فرمان کے مطابق شہزادی ریما بندر کو امریکا میں سعودی عرب کی نئی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔


ای پیپر