بھارتی ریاست میں کچی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 133 ہوگئی
کیپشن:   فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
24 فروری 2019 (11:49) 2019-02-24

 نیودہلی: بھارتی ریاست آسام میں کچی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 133 ہوگئی، 2 سو سے زائد افراد زیر علاج ہیں، جن میں بیشتر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

بھارت میں کچی شراب کا کاروبار عام ہوگیا، زہریلی شراب کئی زندگیاں نگل گئی۔ ریاست آسام میں کچی شراب پینے سے تین سو کے قریب افراد کی حالت بگڑ گئی۔ متاثرہ افراد کو علاقہ مکینوں نے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، جن میں 133 افراد دم توڑ گئے جبکہ 2 سو سے زائد زیر علاج ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ اور پولیس نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس نے جعلی شراب فروخت کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ باقی افراد کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔


ای پیپر