شارجہ میں آخری گیند پر چھکا مارنے کی روایت پی ایس ایل فور میں مزید پختہ ہونے لگی
کیپشن:   فوٹو بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر
24 فروری 2019 (11:10) 2019-02-24

شارجہ میں آخری گیند پر چھکا مارنے کی روایت پی ایس ایل فور میں مزید پختہ ہونے لگی۔ سپر لیگ میں لگاتار 2 دن شارجہ کے میدان پر میچز کا فیصلہ آخری گیند پر چھکے نے کیا۔

کوئٹہ نے لاہور قلندرز کو آخری گیند پر چھکا مار کر جیت چھینی، اس سے قبل لاہور کی ٹیم کو ملتان سلطان کے خلاف آخری گیند پر سکسر نے جیت دلوائی۔

کرکٹ کی تاریخ میں ایسا بہت بار ہو چکا ہے لیکن ان میں سب سے زیادہ یادگار چھکا، لیجنڈ بیٹسمین جاوید میانداد کا تھا جو انہوں نے شارجہ ہی کے میدان میں بھارت کے خلاف شارجہ کپ کے فائنل میں لگا کر ٹیم کو چیمپئن بنوایا تھا۔


ای پیپر