محکمہ موسمیات نے سوموار سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
24 فروری 2019 (10:15) 2019-02-24

لاہور: صوبہ پنجاب، خیبر پختوخوا سمیت میدانی علاقوں میں سورج کی کرنوں نے بہار کی یاد تازہ کر دی، شمالی علاقہ جات میں سہانے موسم کے جلوے بکھر گئے۔ محکمہ موسمیات نے سوموار سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی، بارشوں کا یہ سلسلہ ایک ہفتہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور گلگت بلتستان سمیت دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش اور پہاروں پر برفباری کا امکان ہے۔

سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت میں کالام منفی 12، استور منفی 08، بگروٹ، اسکردو منفی 07، مالام جبہ، پارہ چنار منفی 05، دیر، کوئٹہ، چترال منفی 02 اور مری میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر