کوئٹہ گلیڈیٹر نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد لاہور قلندر کو شکست دیدی
24 فروری 2019 (00:25) 2019-02-24

شارجہ:لاہور قلندر کی گزشتہ روز کی جیت نے پی ایس ایل کو چار چاند لگادئیے تھے اور آج کوئٹہ گلیڈیٹر کیساتھ میچ بھی انتہائی یادگار بن گیا تھا جب میچ کا فیصلہ آخری اوور کی آخری گیند تک جا پہنچا اور کپتان سرفراز نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنا دیا ۔

شارجہ میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے بارہویں میچ میں لاہور قلندرز مقررہ اوورز میں صرف 143 رنز ہی بناسکی۔جواب میں کوئٹہ گلیڈیٹر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کی جیت کو یقینی بنایا .

کپتان سرفراز احمد اور محمد نواز نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور بڑی شارٹس مارنے کے بجائے سنگل ڈبل کے ذریعے رن ریٹ کو برقرار رکھا اور اس دوران نے قسمت نے بھی دونوں کو بھرپور ساتھ دیا، لاہور قلندرز نے 3،4 رن آو¿ٹ ضائع کرکے میچ کوئٹہ کے لیے آسان کردیا، محمد نواز 19 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آخری اوور میں جیت کے لیے 7 رنز درکار تھے، ڈیوڈ ویزے نے پہلی ہی گیند پر انور علی کو بولڈ کردیا، آخری گیند پر جیت کے لیے 2 رنز درکار تھے، سرفراز احمد نے چھکا رسید کرکے لاہور قلندرز کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد 52 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رو¿ف نے 2 جب کہ سندیب لیمی چین، یاسر شاہ، ڈیوڈ ویزے اور راحت علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


ای پیپر