شہریوں کیساتھ جعلسازی ٗ بینکوں کی صارفین کیلئے نئی ہدایایت
24 فروری 2018 (20:02)

پشاور: شہریوں کو جعلسازی کے ذریعے لوٹنے کی وارداتوں میں اضافہ کے بعد بینکوں نے اپنے صارفین کو نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی ہدایات پر مختلف بینکوں نے پشاور سمیت صوبے بھر میں صارفین کو بذریعہ ایس ایم ایس ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی شخص کو یا ادارے کو اپنا اکاونٹ نمبر سمیت کسی قسم کی معلومات فراہم نہ کرے اس حوالے سے کوئی فون موصول ہو تو بینک کو اطلاع کریں جبکہ بینکوں کی انتظامیہ کو بھی ہدایات کی ہے کہ وہ صارفین سے فون کے بجائے بینک بلا کر دفتری کاروائی مکمل کرے۔

پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں شہریوں کوموبائل فونز پر مختلف نمبروں سے فون کر کے انعامی رقم نکلنے ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام وغیرہ کے تحت لالچ دیکر لوٹنے کی وارداتیں کی جا رہی ہیں شہر میں جعل سازوں کے گروپ نے انعامی رقم کی لالچ میں ٹی وی چینلز پر انعامات اور پاسز کے نام پر شہریوں کولوٹنے میں بھی سرگرم ہیں ۔ جبکہ بعض جعلساز بینکوں کے اکاونٹ نمبر لیکر شہریوں کے اکاونٹس سے رقوم نکلوا رہے ہیں۔


ای پیپر