1ٹن کاغذ کی قیمت میں 8ہزار روپے کا اضافہ
24 فروری 2018 (19:42) 2018-02-24

پشاور:1ٹن کاغذ کی قیمت میں 8ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے باعث 85ہزار کاغذ فی ٹن سے بڑھ کر 93ہزار روپے ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپر ملوں نے کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے باعث مارکیٹ میں کاغذات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ روس سے زیادہ تر کاغذ اب پاکستان کے بجائے چین جانا شروع ہوگیا ہے جس کے باعث بھی پشاور سمیت ملک بھر میں کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

عالمی مارکیٹ اور بین الصوبائی مارکیٹ میں کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث اخبارات کے لئے خریدے جانے والے کاغذ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔ کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث کتابوں ، کاپیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔


ای پیپر