احد چیمہ کے موبائل اور لیپ ٹاپ سے اہم انکشافات کا امکان
24 فروری 2018 (16:55)

لاہور: سابق ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی احد چیمہ کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے حاصل ہونے والے پیغامات اور دستاویزات سے بڑے پیمانے پر انکشافات ہونے کا امکان ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احد چیمہ کے موبائل اور لیپ ٹاپ سے اہم مواد ملا ہے تاہم کافی ڈیٹا ڈیلیٹ بھی ہے جسے ریکور کرنے کے لئے ماہرین کی خدمات حاصل کر لی ہیں، ڈیٹا ریکوری کی بنیاد پر تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا اور اس کیس میں کسی قسم کے دبا کو خاطر میں نہیں لایا جائے گانیب کی تحقیقاتی ٹیم احد چیمہ کے ای میل ایڈریس سے حاصل ہونے والے مواد اور چند اہم ٹیلی فون کالز کے ریکارڈز کا جائزہ لے رہی ہے جس کی بنیاد پر تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ڈیٹا ریکوری کے ماہرین کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔


ای پیپر