دشمن ملک سرجیکل سٹرائیک کی دھمکی دے رہا ہے : احسن اقبال
24 فروری 2018 (16:35) 2018-02-24


لاہور: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دشمن ملک سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکیاں دے رہا ہےملک کے اندرسیاسی سرجیکل اسٹرائیک کی جارہی ہے ایسے اقدامات سے سیاست میں ٹارگٹ کلنگ کا آغاز ہوچکا ہےملک کا سب سے اہم ادارہ پارلیمنٹ ہے جس کے بطن سے آئین جنم لیتا ہے سپریم کورٹ کے جج کا فیصلہ بھی پارلیمنٹ کرتی ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ہمارا ہمسایہ ملک سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکیاں دے رہاہے لیکن ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے‘ ہمارے خلاف عالمی سطح پر سازشیں کی جارہی ہیں، پاکستان کے دشمن سازشیں تیار کرنے کے لئے اضافی وقت لگارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013 میں ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا تھا لیکن ہم نے اقتدار سنبھالتے ہی تمام معاملات کو تدبیر سے حل کیا، دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کی مدد سے آپریشن شروع کیا گیا اور دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ کامیابیاں حاصل کیں، اور آج بھی نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کررہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کے خلاف جتنے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں وہ ن لیگ کی مقبولیت میں اضافہ کررہے ہیں میں ان فیصلوں پر سپریم کورٹ کو شکریہ کہوں گا‘ ہمارے خلاف عالمی سطح پر سازشیں کی جارہی ہیں، پاکستان کے دشمن سازشیں تیار کرنے کے لئے اضافی وقت لگارہے ہیں‘ ایسی نازک صورتحال اور پاکستان کے قومی مسائل پر سیاست دانوں میں یکجہتی کی ضرورت ہے ، جس کے لئے پارلیمنٹ موجود ہے ، ہمیں پارلیمنٹ کی بھی مرکزی حیثیت کا احترام کرنا چاہئے اور پیش نظر رکھنا چاہئے کہ پارلیمنٹ ہی بڑا ادارہ اور جمہوریت کی اثاثہ ہے ‘ جون میں ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ آئے گا، اس سے قبل کچھ کہنا ٹھیک نہیں ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کو امریکا کی طرف سے سیاسی دبا کا سامنا ہے ، پاکستان اور امریکا کا تعاون افغانستان میں امن کا ذریعہ بن سکتا ہے ، دونوں ممالک میں بد اعتمادی کے فروغ سے دونوں کا نقصان اور دہشت گردوں کو فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے سیاسی استحکام پر بھی سرجیکل اسٹرائیک کی جارہی ہے اور یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ سیاست میں ٹارگٹ کلنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو شدید تنقید کا سامنا ہے ۔


ای پیپر