معاملہ اب شرم و حیا سے آگے نکل گیا ہے : خواجہ آصف
24 فروری 2018 (15:50) 2018-02-24

سیالکوٹ:وفاقی خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ گوادر سے لیکر چین کی سرحد تک ترقی کے نئے دور کا سہرا میاں محمد نواز شریف کے سر جاتا ہے ، میاں محمد نواز شریف نے صرف سیالکوٹ میں ترقی نے کروائی بلکہ ان کے موجودہ دور حکومت میں ترقی کا ایک نیا باب کھلا ہے ، اللہ کا جسے چاہتاہے اس کو خلق خدا کی نظر میں محبوب بنا دیتا ہے محبت کا یہ رشتہ کسی قانون اور قاعدے کا پابند نہیں ہوتا ، مشرف نے میاں محمد نواز شریف کو 21سالہ ناہلی، 2کروڑ روپے جرمانہ اور 14سال قید کی سزا سنائی لیکن 17سال گذرنے کے بعد میاں محمد نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں پر راج کرتا ہے ۔

ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نےکہاکہ لودھراں میں تین ہزار ووٹ لینے والوں اور اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں اپنی بیوی کے قاتلوں کو نہ ڈھونڈ نے والے کس منہ سے تنقید کررہے ہیں اور دوسرا بندہ (عمران خان)پتہ نہیں کس کام لگا ہوا ہے سیاسی مخالفین کے ساتھ ساتھ اس کی اپنی پارٹی کے لوگوں کو بھی اس کی سمجھ نہیں آرہی اور معاملہ شرم وحیا سے آگے نکل گیا ہے ۔ گذشتہ28سے30سالہ سیاست کے دوران جو پیار ، محبت ، عزت ، احترام اور مقام اس شہر کے لوگوں نے دیا ہے میں قیامت تک ان کا شکرادا کرتا رہوں تو ادا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ چند سال قبل ہونے والے الیکشن میں جب میں ووٹ لینے کیلئے آپ کے پاس آیا تو مجھے یہ شائبہ بھی نہیں تھا کہ مجھے اللہ تعالیٰ آپ کے وساطت سے یہ مقام ملے گا جس پر میں آج کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف کو 2013کے الیکشن میں ڈیڑھ کروڑ ووٹ ملا اور وہ وزیر اعظم بنا۔ایک دوسرا بندہ جو وزیر اعظم بننے کیلئے پیراں نال ویاہ کرلیندا اے تے پچھلی عمرے اونوں کنھی محنت کرنی پہہ رہی اے ۔اس طرح کرنے سے کوئی بندہ وزیر اعظم نہیں بن سکتا۔ یہ عوام کی محبت اور مہربانی سے بنتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی قیادت میاں محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف پر ناز ہے جن کی سربراہی میں لوڈشیڈنگ جیسے چیلنج سے نمٹنے میں کامیاب ہوئے اور اس وقت 70فیصد بجلی کی فیڈرز پر لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی اور صرف 30فیصدی فیڈرز پر لوڈشیڈنگ ہے ۔ جب کہ 2013ء کی نسبت دہشت گردی میں زمین آسمان کا فرق ہے اس کیلئے بہادر فوج نے دلیری سے جنگ لڑی ہے ۔ہماری سرزمین پردہشت گردی کو ہندوستان، افغانستان کی سرزمین سے ہورہی ہے ۔


ای پیپر