اداکارہ سویرہ ندیم نے مہوش کو حقیقت میں تھپڑ کیوں مارا ؟
24 دسمبر 2019 (22:18) 2019-12-24

کراچی : اداکارہ سویرہ ندیم نے ڈرامہ سیریل کے دوران ساتھی اداکارہ مہوش کو حقیقت میں تھپڑ مار دیا ،جس کے بعد سوشل میڈیاپر بحث چل پڑی کہ ایسا کیوں کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل میں کام کرتے ہوئے معروف اداکارہ سویرا ندیم نے اپنی ساتھی اداکارہ کو حقیقت میں ہی تھپڑ رسید کر دیا ،جس کے بعد سوشل میڈیا پر کافی بحث چل پڑی ،جس میں یہ سوال کیا جاتا رہا کہ ایسا کیوں کیا گیا ،جس کے بعد سویرا ندیم نے حقیقت سے پردہ اُٹھاتے ہوئے بتا یا کہ کسی بھی جگہ اداکاری کرتے ہوئے ان کا یہ اپنا انوکھا سٹائل جس میں وہ تھپڑ والا سین ہمیشہ سے حقیقت میں کرتی آ رہی ہیں ۔

سویرا ندیم کا کہنا تھا کہ آئزہ خان ( مہوش )کیساتھ ان کا کوئی ذاتی جھگڑا نہیں یہ میری اداکاری کا طریقہ ہے ۔


ای پیپر