فائل فوٹو

احسن اقبال کو آج احتساب عدالت پیش کیا جائیگا
24 دسمبر 2019 (11:40) 2019-12-24

راولپنڈی: احسن اقبال کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ گزشتہ روز نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں نیب راولپنڈی نے لیگی رہنما کو گرفتار کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق نیب احسن اقبال کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گا۔ نیب نے نارووال سپورٹس سٹی پراجیکٹ میں بے ضابطگیوں کے الزام میں احسن اقبال کو گرفتار کیا تھا۔

نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ احسن اقبال کو نارووال سپورٹس سٹی منصوبے میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے گرفتار کیا گیا۔ احسن اقبال کی گرفتاری کے احکامات چیئرمین نیب نے جاری کیے تھے جن کی تعمیل کی گئی ہے، گرفتاری سے سپیکر قومی اسمبلی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ادھر گرفتاری پر ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے گرفتاری کو بلا جواز قرار دے دیا۔


ای پیپر