واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف کروا دئیے 
24 دسمبر 2018 (19:41) 2018-12-24

کیلی فورنیا: واٹس ایپ ایپلی کیشن میں نئے فیچرز متعارف کروا دئیے گئے ٗ اب گروپ ممبرز کو پرائیویٹ جواب دینا بھی ممکن ہو گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ ایپلی کیشن انتظامیہ کی طرف اعلان کیا گیا ہے کہ صارفین کیلئے مزید نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے اب گروپ چیٹنگ کرنے والے صارفین اب چاہیں تو گروپ کے کسی بھی ممبر کو پرائیویٹ جواب دے سکیں گے۔ اس کے لیے کسی میسج کو کلک کرکے رکھنا ہوگا اور اوپر تھری ڈاٹ میں چھپے آپشن رئیپلائی پرائیویٹلی پر کلک کرکے پیغام بھیجنا ہوگا۔ 

مزید بتایا گیا ہے کہ اس وقت واٹس ایپ میں صارفین کو گروپ ویڈیو کالنگ کے لیے پہلے کسی ایک فرد کو ویڈیو کال کرنا پڑتی ہے اور پھر اس کال میں لوگوں کا اضافہ کیا جاتا ہے مگر نئے فیچر کے بعد 4 افراد سے بیک وقت گروپ ویڈیو کال پر بات کی جاسکتی ہے۔ اس مقصد کے لیے واٹس ایپ نے نئے کالز ٹیب کا اضافہ کیا ہے۔گروپ کالنگ فیچر کو استعمال کرنے سے پہلے اچھے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوگی اور کال کوالٹی کا انحصار آپ کے دوستوں کے انٹرنیٹ کنکشن پر بھی ہوگا۔


ای پیپر